جمعیت علماء اہلسنت عراق کے سربراہ: وہابی غداروں کے ذریعے دہشت گرد گروہ داعش موصل میں داخل ہوا
جمعیت علماء اہلسنت عراق کے سربراہ: وہابی غداروں کے ذریعے دہشت گرد گروہ داعش موصل میں داخل ہوا ۔
ٹی وی شیعہ[آن لائن نیٹ ورک]عراق کی جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس ملک کےشمالی شہر موصل کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ہے ۔ عراق کی جمعیت علماء اہلسنت شیخ خالد الملاء نے آئي آر آئی بھی کی اکسٹرنل سروس کے عربی ریڈیو کوانٹرویو میں ، عراق میں داعش وہابی گروہوں کے حملوں کو بین الاقوامی جاسوسی اور دہشت گردانہ سازشوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ غیر ملکی عناصر نے عراقی فوج کے خلاف سازش کرکے اور وہابی غداروں کے اثرو رسوخ کے ذریعے داعش دہشت گرد گروہ کو موصل میں داخل کیا ۔ عراق کی جمعیت علماء اہلسنت نے دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے شیعہ اور سنی ، کردوں اور عربوں کی آمادگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہابیوں کی غداری کو عراقی عوام کی شکست نہ سمجھا جائے۔انہوں نے سازشی عناصر اور وہابی دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے عوام کو متحد کرنے کی عراق کے علماء کی اپیل کو ، سراہا۔ عراق کے علماء اہل سنت نے تمام عراقیوں سے اپیل کی ہے اس ملک کے تشخص کے دفاع کے لئے غداروں سے مقابلہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ غدار کسی بھی ملک یا قوم کے خیرخواہ نہیں ہواکرتے۔انہوں نے کہا کہ وہابیوں کی ساری تاریخ غداری اور ظلم سے بھری ہوئی ہے۔
Add new comment