طالبان ویب سائٹس: اسلامی تحریک ازبکستان (آئی ایم یو) نے اپنے دس ساتھیوں کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر حملے کر نے کا دعویٰ کیا۔

 

 

 

 

طالبان ویب سائٹس: اسلامی تحریک ازبکستان (آئی ایم یو) نے اپنے دس ساتھیوں کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر حملے کر نے کا دعویٰ کیا۔ 

ٹی وی شیعہ [میڈیا ڈیسک]بدھ کو طالبان سے جڑی مختلف ویب سائٹس پر جاری ایک بیان میں اسلامی تحریک ازبکستان (آئی ایم یو) نے اپنے دس ساتھیوں کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر حملے کر نے کا دعویٰ کیا۔ انگریزی زبان میں جاری بیان میں آئی ایم یو نے کہا کہ پیر کو آدھی رات کو شہادت کے خواہش مند اور خود کش جیکٹیں پہنے اسلامی تحریک ازبکستان کے دس بہادر کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک انتہائی خصوصی حصے پر حملہ آور ہو گئے۔ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے اپنی ویب سائٹ پر اس کارروائی میں حصہ لینے والے جنگجوؤں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ برفانی پہاڑ کے پس منظر میں کالی پگڑیاں پہنے اور اسلحہ اٹھائے دس جنگجوؤں کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا یہ حملہ سکیورٹی فورسز کے فائٹر طیاروں کی حالیہ راتوں میں بمباری کا بدلہ ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ نے کہاکہ ٹی ٹی پی اور آئی ایم یو نے مل کرکراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا،شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ کراچی ائر پورٹ پرحملہ طالبان اور القاعدہ سے منسلک اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کی مشترکہ کارروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کافر حکومت کو تسلیم کرنے والے پاکستانی بھی کافر ہیں اس لئے پاکستانی کافروں کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا۔

Add new comment