شام میں 39 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 9 پاکستانی اور 5 ازبک ہیں

 

 

شام میں 39 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 9 پاکستانی اور 5 ازبک ہیں

ٹی وی شیعہ[مانیٹرنگ ڈیسک]غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں بشار الاسد سے منسلک فوجی یونٹوں نے مختلف شہروں میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضاء اور زمین سے حملے کئے ہیں۔عالمی میڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان حملوں میں دمشق کے جوار میں 16، حلب اور حاما میں پانچ پانچ، درعا میں 4، کنیترا میں 3، حمص اور ادلیب میں2 ،2، دیر الزور اور لازکئیہ میں ایک ایک شخص سمیت کل 39 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 9 پاکستانی اور 5 ازبک ہیں۔تاہم شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء نے سکیورٹی فورسز کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ حلب، ادلیب، حاما اور دارالحکومت دمشق میں فوج کے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں مسلح گروپوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔خبر میں کہاگیاہے کہ شامی صدربشار الاسد فورسز کے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں حملوں میں دہشت گرد ٹولوں کو زبردست نقصان پہنچاہے۔

Add new comment