شہر قم میں واقع مدرسۂ فیضیہ میں عاشور کے روز امام خمینی کی تقریر کے بعد
ٹی وی شیعہ[نیٹ ڈیسک]آج یعنی 15 خرداد مطابق پانچ جون سنہ 1963 عیسوی کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خیمنی (رح) کی قیادت میں تحریک کا آغاز ہوا اور اس دن یعنی 15 خرداد بمطابق 5 جون ایران کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے مقدس شہر قم میں واقع مدرسۂ فیضیہ میں عاشور کے روز امام خمینی کی تقریر کے بعد کہ جس میں امام خمینی نے شاہی حکومت کی اسلام مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ سازشوں کا پردہ فاش کیا تھا، شاہی حکومت کے کارندوں نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ امام خمینی کی گرفتاری کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور امام خمینی کی گرفتاری کی مخالفت میں مظاہرے کرنا شروع کردیئے تھے۔ مطلق العنان شاہ کے جاسوسوں نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے مقصد سے مدرسہ فیضیہ پر حملہ کر کے بڑی تعداد میں طلبہ کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔ یہی وہ دن تھا کہ جب شاہ کی حکومت کے سقوط کی شروعات اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بنیاد رکھی گئی۔ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح ) کے فرمان پر آج کا دن ایران میں یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
Add new comment