اسلام میں طب اور طبابت

 

 

 

اِرشاد امام صادق ہے کہ جب تک جسم بیماری کو برداشت کر سکے دوا کے اِستعمال سے پرہیز کرو۔ اِرشاد امیرالمومنین علی ابن ابیطالب ہے کہ دوا تمہارے معدہ کے ساتھ وہ کرتی ہے جو تُرشی زنگ زدہ پیتل کے ساتھ زنگ کو بھی گِھس دیتی ہے۔ یعنی دوا معدہ کو بھی گِھس دیتی ہے۔ اِرشاد امام موسٰی بن جعفر علیہ السلام ہے کہ کوئی ایسی دوا نہیں جو کسی دوسری بیماری کو جسم میں نہ پیدا کرتی ہو۔ لہذا بہتر یہ ہے کہ جب تک شدید ضرورت نہ ہو دوا اِستعمال نہ کی جائے اِرشادِ امام علی رضا علیہ السلام ہے کہ جب تک ممکن ہو طبیب سے رجوع نہ کرو کیونکہ معالجہ تن کی مثال، تعمیر مکان کی سی ہے، جہاں اسکو چھیڑا اور طول پکڑ گیا۔ امام جعفر صادق نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جو معمولی شکایت پر طبیب سے رجوع کرتے ہیں اگر اس دوا سے وہ مر جائیں تو صحیح پَیروانِ مذہب میں اُنکا شمار نہیں ہوتا۔ حِفظِ سلامتی بَدن اِرشاد امام صادق ہے کہ جس کی صحت بیماری سے نمایاں تر ہو پھر بھی اَپنا وہ کسی دوا سے علاج کرے اور مر جائے۔ میں اس سے بیزار ہوں۔ گویا ایسے شخص نے اپنی ہلاکت میں آپ مدد کی ہے۔ زیادہ پانی پینے کے نقصان ۱۔ اِرشاد امام۔۔۔ کہ پانی کم پیئو، زیادہ پانی ہر مرض کو قوت پہونچاتا ہے۔ ۲۔ سِن رسیدہ، ضعیف، بوڑھوں کو ضروری ہے کہ سونے سے پہلے کچھ ضرور کھا لیا کریں، اِس سے خواب گوارہ اور تنفس خوشگوار ہو جاتا ہے۔ آدابِ غذا خوردن ۱۔ بے اشتہائے اور بے خواہش کوئی چیز کھانا حماقت اور نادانی ہے اور جب تک اِشتہائے کامل نہ ہو غذانہ کھاوٴ۔ ۲۔ ہر مرض مِعدہ اور بدہضمی سے پیدا ہوتا ہے۔ مگر بُخار کبھی کبھی خود بخود عارض ہو جاتا ہے۔ ۳۔ جب غذا کھاوٴ تو حلال کو منتخب کرو، اور خُدا کے نام سے شروع کرو۔ خدا کے برگزیدہ رسول نے فرمایا، کسی ظرف کا بھرنا اِس قدر بُرا نہیں ، جسقدر ظَرف شکم کا۔ لہذا کھاتے وقت ایک ثلث(تِہائی) غذا کے واسطے۔ ایک ثلث(تہائی) پانی کیلئے۔ اور ایک ثلث(تہائی) خالی سانس کے واسطے رکھو۔ راہِ رَفتن بیمار بیمار کو راہ چلنا اکثر کمزور کر دیتا ہے اکثر زہریلی ہوائیں ۔ غلبہء صَفرا، یا سَودا یا بلغم سے ہوتی ہے۔ لہذا اِنسان کو ان طبائع کے غلبہ سے پہلے محتاط رہنا چاہئے۔ اور راحت میں نہایت سکون ہے۔۔۔۔!! دَرباہ خواب و اٰسائش ۱۔ ارشاد امام۔۔۔خواب باعثِ آسائشِ بدن ہے۔ گفتگو سببِ آسائشِ روح ہے، اور خاموشی وجہ آسائشِ خِرد ہے۔ ۲۔ جس میں اِصلاح بدن ہو وہ داخل ِ اَسراف نہیں ۔ اَسراف کھانے پینے کی چیزوں میں حد سے تجاوز کرنے میں ہے۔ چار مفید باتیں:۔ معالجہ کی چار قسمیں ہیں۔فصد، روغنِ مالی۔قے کرنا۔ حُقنہ یعنی انیما۔ اٰدابِ حمام خالی معدہ حمام میں مت جاوٴ۔ اور شکم سیر ہوکر بھی حمام میں نہ جاوٴ۔ میانہ روی خوراک اگر لوگ خوراک میں میانہ روی اِختیار کریں تو کبھی بیمار نہ ہوں۔ پاکیزگی دست ہا:۔ اپنے ہاتھوں کو کھانے سے پہلے اور بعد میں دھونا چاہئے۔ اِس سے تنگدستی برطرف اور عمر دراز ہوتی ہے۔ اور ہاتھوں کا نہ دھونا بیماری کا سبب ہے۔ بیماری ضعف بدن کا باعث ہے۔ ضعفِ بدن کوتاہیِ عمر اور عدم حصول دولت کا باعث ہے۔ نزدیکیِ بازنان:۔ موسمِ سرما ہو یا موسمِ گرما، اول شب جبکہ شِکم سیر ہو عورت(زوجہ) کے پاس نہ جاوٴ اس سے مختلف درد اور دیگر امراض پیدا ہوتے ہیں۔ http://www.shiaarticles.com/index.php/2012-01-18-18-33-36/2012-01-19-08-...

Add new comment