۳۱۳ افراد کی تفصیل جو فوراً حضرت حجت علیہ السلام کی خدمت میں ایک شب میں جمع ہو جائیں گے۔


 

از: قمر عباس کلواڑ
(خطبہ حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام بحوالہ غایة المرام بشارة الاسلام)
ان ۳۱۳ افراد کی تفصیل جو فوراً حضرت حجت علیہ السلام کی خدمت میں ایک شب میں جمع ہو جائیں گے۔
حضرت امیر کائنات علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ جس وقت سفیانی کا خروج ہو گا تو بعض آل محمد کی بناءپر ان حضرات کی کثیر تعداد کو قتل کیا جائے گا جن کا نام محمد ، علی علیہ السلام، حسن علیہ السلام، حسین علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام، جعفر علیہ السلام، فاطمہ، علیہ السلام، زینب علیہ السلام، مریم علیہ السلام، سکینہ علیہ السلام، رقیہ ہوں گے اور اپنے آدمیوں کو شہروں میں بھیجے گا جہاں اس نام کے لوگ پائے جائیں گے مدینہ منورہ میں تین دن تک قتل عام ہو گا پھر کوفہ میں قتل عام ہو گا عورتوں کے پیٹ چاک کر دیئے جائیں گے ایسے کچھ آثار پیدا ہوں گے تو یہ سفیانی ڈر کر شام چلا جائے گا اس موقع پر ملائکہ میں اضطراب پیدا ہو گا اور ذات ذوالجلال کو غیض آئے گا اور فوراً امام علیہ السلام کا ظہور ہو گا جناب جبرائیل علیہ السلام بیت المقدس کے قریب نازل ہوں گے اہل عالم کو آواز دیں گے اور اعلان فرمائیں گے جاءالحق و ذھق الباطل ان الباطل کان ذھوکا۔
جس وقت آپ علیہ السلام خروج فرمائیں گے تو آپ علیہ السلام کے پاس اہل بدر کی طرح ۳۱۳ افراد جمع ہوں گے یہ سب اصحاب طالوت کے برابر ہوں ان کے دل لوہے سے زیادہ سخت ہوں گے اگر پہاڑ بھی ان کا راستہ روکیں گے تو نہ روک پائیں گے خداوند ان کا امتحان لے چکا ہے یہ قائم اللیل اور صائم النہار ہیں اس وقت مولا کائنات علیہ السلام نے فرمایا میں ان کے ناموں سے واقف ہوں اس موقع پر ایک جماعت کھڑی ہو گئی اور کہا اے رسول! اس کے بھائی ہم کو ان ناموں سے آگاہ فرما دیجئے اور مقامات منازل سے آگاہ فرمائیے تب آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا اول ان کا بصرہ سے اور آخر ابدال میں ہے ترتیب حروف ابجد کے لحاظ سے یوں ہے۔
السر مقداد و ہارون، آرمینہ احمد و حسین، اصفہان یونس، اسکندریہ حسن و سید، افرنج(یورپ) علی و محمد، بصرہ فعلی و محارب، بردعہ یوسف، داﺅد عبداللہ، بلخ صدقہ، بلسان وارث، بحرین، عامر، جعفر نعیہ، بکیر، بلپیس، محمد، بیت المقدس، داﺅد بشیر عمران، بدر مصر، عجلان و ذراع، بدر عقیل ، سبنہ ضابطہ، عرون، بددنمیر، عمر، بدر شیبان، التہراش، بدد قبا، جابر، بدد کلاب، مطر، جرائر، محروز و نوح، جدہ، ابراہیم علیہ السلام، جبل کام، عبداللہ و عبیداللہ، دسرار، احمد و ہلال، دجیل، محمد، دینا شعیب، دوق عبدالغفور، موسیٰ و عباس، ہمدان، خالد و مالک، توفل، ہرقل ابراہیم، ہراش، نہروش، ہجر، عبدالقدوس، واسط، عقیل، زبیدہ، حسن، محمد فہد، زورا(بغداد)، عبدالمطلب و احمد و عبداللہ، زہاد، حسین، حمیر، ملک و ناصر (حجارہ) عابد القدیم، علی و جہاں، یفلم، طاہر ثعلب و کثیر، حبشہ، ابراہیم و عیسیٰ، محمد، حمران، احمد و سالم حلہ ، محمد علی، طایف یمن، ہلال، طوقہ، واثل، فضل، طہران(اے) مجمع، طبریہ، فلیج، طائف، علی و صابر ذکریا، طالقان، صالح و جعفر، محمد یحیٰی، ہود، صالح، داﺅد، جمیل، فضل، عیسیٰ، جابر، خالد، الوان، عبداللہ، ایوب، فضہ، مہاجر، عبدو، عبدالرحمن، علی، یمامہ، طاہر و عقیل(یمن) خبیر، حوش، مالک، کعب، کاشان، عبداللہ و عبیداللہ، احمد، شبعان، عامر، حماد، فہد، جوش کلثوم، جابر محمد، کندہ، ابراہیم، کرمان عبداللہ، محمد، کوفہ، محمد وہو، غیاث و عباب(کربلا) حسن و حسین علیہ السلام، کرخ بغداد، قاسم، لویحہ، کوثر، معجمہ، محمد و عمرو مالک (معادہ) سوید، احمد، محمد، حسن، حسین، یعقوب، عبداللہ، منصوریہ، عبدالرحمن و عبداللہ، مکہ، ابراہیم، محمد، عبداللہ، مدینہ، علی، جعفر، حمزہ، عباس، طاہر، حسن، حسین، قاسم، ابراہیم، محمد، مراغہ، اصدقہ، موصل، ہارون فہد، میشاپور، علی و مہاجر، نعیبیں، احمد و علی (نجف) جعفر، محمد، ابدال، نجد، مردان، سعد، سندھ عبدالرحمن، سعداوہ، احمد و یحیٰ و فلاح، سمر قند علی، ماجد، عمر، یونس، معمر، سامرہ، مرادی، عامر، سیلان، نوح و حسن، جعفر، سنجار، ذبییان، علی، سرخس، حفص، نافع، سلماس، ہارون، سمادہ، ذہیب، شعیب، سعدان، عفرغفار، احمد، عبوقین، عبدالسلام، فارس، کلیب، عمان، محمد، صالح، داﺅد، ہوائل، کوثر، یونس، عدن، عون و موسیٰ، مکہ مکرم، عسقلان، محمد، یوسف، عمر فہد، ہارون، عنبرہ، عمیر، عرفہ فریخ، عابداں، حمزہ، شیبان، عامر، حماد، فہد، خجرش، کلثوم، جابر، محمد، ضعمائ، حسین، خبیر، حمزہ، یحیٰی، صار، نصیر، صولہ، معسر، صعد، علی و صالح، صرف، خلیفہ، قندھار، ابراہیم و احمد، قارنہ، مالک، قرقوف، شعیب، بشیر، قزدین، ہارون، عبداللہ، جعفر صالح، عمر، علی، محمد شلخ، حسن،قم، یعقوب، قاسدیہ، حفیق، رقنطاط، فرعون، احمد، عبدالصمد، یونس، طاہر، اقادم، بحروت و طالوت، رباط، جعفر، شیراز، عبدالوہاب، شیروان، عبداللہ و صالح و جعفر ابراہیم، شقہ ہارون، مقداد، شوش، شیبان، و عبدالوہاب، الشہیم، جعفر، خراسان، نکبہ، شوت، خط، عنبریز، مارک، ضعائرا، مالک و یحیٰی، الضیف، عالم و سہیل۔
ان کے علاوہ تین آدمی غلامان اہلبیت علیہ السلام میں سے ہوں، عبداللہ، حنیف، اکبر، ان کے علاوہ انبیاءکے غلام بھی ہوں گے، صباح، صبیح، میمون، ہود، ان کے علاوہ بادشاہوں میں سے یہ یں ناصح و عبداللہ ان تمام افراد کے علاوہ چھ افراد اور ہوں گے جن کے نام عبداللہ ہوں گے آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ سب سورج نکلتے وقت سے لے کر شام کو سورج کے غروب ہونے سے پہلے سورج غروب ہونے تک جمع ہو جائیں گے۔
ضبط کب تک کرے کب تک خاموش رہے
حُسن بے مثل ہے پھر کس لیے رو پوش رہے
آپ الٹیں تو ذرا چہرہ غیبت سے نقاب
میرا ذمہ جو زمانے میں کہیں ہوش رہے
http://www.zuhoor14.info/Nasiran-Imam-Zamana(A.S)1.html

Add new comment