منظوم ترجمہ سورۂ فیل
( شروع)نام سے اللہ کے( ہو سورۂ فیل)
(وہی ہے) الرحماں ، الرحیم(وربِّ جلیل)
کَیا تم نے دیکھانہیں، کیسے( اک ذلیل کے ساتھ)
تمہارے رب نے کیاصاحبینِ فیل کے ساتھ
کَیا۔۔۔!اُن کے داؤ کو اُس نے نہیں کِیا تبدیل ؟
نہیں کَیا!کر دیاپھراُن کی چال کی تضلیل؟
پھر اُن پہ جھنڈ پرندوں کے بھیجے اُس نے (معاً)
تھے اُن پہ کنکریاں گِل کی پھینکنے میں مگن
پھر) اُس کے بعد( کِیا اُس نے) اُن کو کچھ ایسا)
کہ جیسے چھوڑا ہوا ۔۔۔ہو۔۔۔ اناج کا بھوسا
عزیز بلگامی
tvshia.com/balti
Add new comment