کتب اربعہ میں سے ایک: الکافی (اصول، فروع،روضہ)

 کتب اربعہ میں سے ایک: الکافی (اصول، فروع،روضہ)

الکافی ، ابوجعفر محمد بن یعقوب بن اسحاق کلینی رازی (متوفی ٣٢٩ ق) ۔

یہ کتاب، غیبت صغری اور امام زمانہ (ارواحنا فداہ) کے چوتھے نائب یعنی ابوالحسن علی بن محمد سمری رضوان اللہ کی نیابت کے زمانہ میں تالیف ہوئی ہے اور کلینی نے اس کتاب کو اہل بیت (علیہم السلام) کے شاگردوں اور شیعہ و اہل سنت کے اہم اور معتبر راویوں کی روایت کی بنیاد پر لکھی ہے اور اس کتاب کو تالیف کرنے میں تقریبا بیس سال لگے ہیں ۔ یہ روائی مجموعہ اس قدر جامع اور وسیع ہے کہ اس میں تقریبا سولہ ہزار معتبر اور مستند روایتیں موجود ہیں اور اس میں تقریبا صحاح ستہ سے دو سو روایتیں زیادہ ہیں ۔

کلینی نے اس کتاب کو لکھنے کے لئے اپنے زمانہ کے تقریبا تمام علمی اور حدیثی مراکز جیسے ایران، شام، عراق اور سعودی عرب کا سفر کیا ہے یہاں تک کہ بزرگوں سے حدیث کو سننے اور حاصل کرنے میں قریہ اور دیہات کا سفر کیا ہے اس لحاظ سے اسلامی تعلیمات اوراحکام خصوصا مکتب تشیع کی تعلیمات کو استنباط اوراستخراج کرنے کے لئے سب سے پہلا اور اہم منبع سمجھا جاتاہے ۔

یہ کتاب تین حصوں اصول دین، فروع دین (احکام فقہی) اور روضہ کافی (متفرقات) میں تقسیم ہوئی ہے ، مجموعی طور پر اس میں چونتیس کتابیں، تین سو چھبیس باب اور سولہ ہزار سے زیادہ حدیثیں ہیں ۔

tvshi.com/urdu

Add new comment