زیارت وارث [اردو میں]

میرا سلام لیجئے اے خدائےبرگزیدہ 

میرے رب کریم ، خالق کائینات
سلام ہو آپ پر حیات و ممات کے مالک
سلام ہو آپ پر اللہ سبحانہ تعالی کہ آپ آدم کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے نبی آدم کہ آپ نوح کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پراللہ کے نبی نوح کہ آپ ابراہیم کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے دوست ابراہیم کہ آپ موسیٰ کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے کلیم موسیٰ کہ آپ عیسیٰ کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کی روح عیسیٰ کہ آپ محمد کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے حبیب محمد کہ آپ علی کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اللہ کے دوست مومنوں کے امیر علی کہ آپ حسن کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پراللہ کی راہ میں شیہد ہونے والے حسن کہ آپ حسین کے وارث ہیں
سلام ہو آپ پر اے حسین علیہ السلام ، سلام ہو آپ پر
سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کے فرزند ۔۔۔ سلام ہو آپ پر
سلام ہو آپ پر اے بشیر و نز یر اور وصیوں کے سردار ۔۔ سلام ہو آپ پر
سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کی دختر فاطمہ کے فرزند حسین ۔۔۔ سلام ہو آپ پر
سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کی دختر ، بتول ، طاہرہ سیدہ فاطمہ زہرا
سلام ہو آپ پر کہ اللہ نے جہانوں کی عورتوں کا آپ کو سردار فرمایا
سلام ہو آپ پر اے حسین ابن علی ابن ابی طالب سلام ہو آپ پر
سلام ہو آپ پر اے اللہ کے پسندیدہ نبی کے پسندیدہ فرزند
سلام ہو آپ پر اللہ کی راہ میں شہیدوں کے سردار
سلام ہو آپ پر اللہ کی راہ میں خون کے چراغ جلانے والے
سلام ہو آپ پر اے امام ہدایت و پاکیزگی والے
سلام ہو آپ پر اور ان تمام ارواح پرجوآپ کے آستاں پر سوگئیں
سلام ہو آپ پر اور ان ارواح پر جو آپ کی قربت میں رہی
سلام ہو آپ پر اور ان پر جو آپ کے زائروں کے ہمراہ آئیں
میرا سلام لیجئے ۔۔ حسین ابن علی ۔۔۔ میرا سلام لیجئے ۔۔۔
میرا سلام ہو آپ پر یہی کہتے دن سے رات کروں 
میرا سلام ہو آپ پر جب تک میں زندہ رہوں

بشکریہ:۔اہلبیت فاونڈیشن + ٹی وی شیعہ اردو

Add new comment