10 جرمن عورتوں سمیت 210 جرمن باشندے شامی حکومت کے خلاف لڑائی میں شریک

 http://tvshia.com/urdu/images/abctvshia%20-%20copy.jpg

ٹی وی شیعہ (ویب نیوز)جرمنی کے ایک اعلی سرکاری عہدیدار ہانس جارج میسن نے کہا ہے کہ دس جرمن عورتوں سمیت دو سو دس جرمن باشندے شام گئے ہیں تاکہ شامی حکومت کے خلاف لڑائی میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے شام میں دہشت گردوں کے شانہ بشانہ لڑنے والے ان افراد کی واپسی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد بدترین تشدد اور جرائم کا ارتکاب کر سکتے ہیں اور جرمن حکومت صرف تماشائي ہو گي۔

 جرمن انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں سلفی وہابی گروہ لوگوں کو تصویروں کتابوں اور ویڈیوز کے ذریعے شام کی حکُومت کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔ 

دوسری جانب دمشق کے نواح میں دسیوں دہشت گردوں نے خود کو شامی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ ان دہشت گردوں نے اپنے ہتھیار بھی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیے ہیں۔ جبکہ شامی فوج نے دہشت گردوں کی کئي علاقوں میں کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

بشکریہ شفقنا اینڈ ٹی وی شیعہ

Add new comment