گلگت بلتستان میں ہونے والے دہشتگردی کے گذشتہ واقعات کے حوالے سے سنسی خیز انکشافات کی توقع
ٹی وی شیعہ (نیوز ڈیسک)میڈیا کے مطابق گذشتہ روز سکیورٹی فورسز کی طرف سے گجرانوالہ کے ایک مدرسے میں چھاپے اور 22 طلباء کو حراست میں لینے کے بعد 2 طلباء کو اسلام آباد منتقل کیا گیا، جن کے بارے میں بعدازاں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 2 دہشتگرد چند ماہ قبل چلاس میں آرمی افسران اور ایس ایس پی کے قتل میں ملوث تھے اور مذکورہ دہشتگردوں کو چلاس سے زیر حراست لئے گئے انکے ساتھی دہشتگردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گجرانوالہ کے اس مدرسے سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد گلگت بلتستان میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے اہم اور سنسی خیز انکشافات کی توقع کی جاری ہے۔
Add new comment