عراق میں مسلسل بدامنیامریکہ اور سعودی عرب پھیلارہے ہیں

 عراق میں مسلسل بدامنیامریکہ اور سعودی عرب پھیلارہے ہیں

ٹی وی شیعہ (میڈیاڈیسک)عرا ق کی الراي العام نیوز ایجنسی نے انٹلجنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب عراق میں مسلسل بدامنی پھیلارہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کے دشمن منتظر ہیں کہ شام پر واشنگٹن کے حملوں کی آڑ میں عراق میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں پر عمل کریں۔ ان ذارئع نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا ہے کہ عراق کے بعض سیاسی گروہوں نے جو القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ بشار اسد کی حکومت گرانے کے لئے واشنگٹن کی فوجی کاروائیوں کی حمایت کریں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق کی بعض سیاسی پارٹیاں جو سعودی عرب اور قطر کی حمایت یافتہ ہیں عراق ، مصر، تیونس، یمن اور بحرین میں خانہ جنگي شروع کروانے کے درپے ہیں۔

Add new comment