شام میں النصرہ فرنٹ کے وہابیوں نے درجنوں عیسائی شہریوں کو ذبح کر دیا.


ٹی وی شیعہ(انٹر نیشنل میڈیا)نیوز نور کی رپورٹ کے مطابق شام کے سلامتی ذرائع نے النصرہ فرنٹ سے وابستہ دہشت گردوں کی ایک اور بہیمانہ کاروائی کی اطلاع دی ہے۔یہ کاروائی اس بار دارالحکومت دمشق کے شمال مغرب میں واقع عیسائی آبادی والے شہر معلولا میں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی مذکورہ شہر پر حملہ کرنے والے النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے شہر کے گرجا گھروں اور دیگر عیسائی مذہبی مقامات کو نذر آتش کرنے کے بعد اب مزید بہیمیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دہشت گردوں نے پہلے یہاں کے درجنوں افراد کو گرفتار کیا اور اس کے بعد انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ذبح کر دیا ہے۔ تاہم سلامتی ذرائع نے تا بہ حال مارے جانےوالوں کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب النصرہ فرنٹ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے علاقہ کے کئی افراد کا تا بہ حال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ روز معلولا شہر میں فوج کا آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں نے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔النصرہ فرنٹ نے درجنوں عیسائی شہریوں کو ذبح کر دیا.

Add new comment