روس امریکہ جنگ کا خدشہ
روس امریکہ جنگ کا خدشہ
ٹی وی شیعہ(نیوز رپورٹ)جی ٹوئنٹی اجلاس میں روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے
کہ امریکہ نے شام پر حملہ کیا تو اس کی جنگ روس کے خلاف ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کی صورت میں روس شام کا ساتھ دے گا۔ دوسری جانب نامعلوم ساز و سامان سے لدا روس کا ایک اور بحری جہاز شام کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔ شام کی پارلیمنٹ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کے حق میں ووٹ نہ دے۔ امریکہ نے بیروت میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے عملے کو لبنان سے نکلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
Add new comment