سعودی عرب کی حماقتیں اسرائیل کے حق میں

سعودی عرب کی حماقتیں  اسرائیل کے حق میں

 سعودی عرب کی حماقتیں  اسرائیل کے حق میں

ٹی وی شیعہ(نیوز نیٹ ورک)ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کی مغربی دیوار کے ساتھ دیوار براق جسے یہودی "دیوار گریہ" کا نام دیتے ہیں کے ساڑھے چار سو مربع میٹر رقبے پر صہیونی خواتین کے لیے عارضی عبادت گاہ کی تعمیر کی کوششیں کی جار ہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی خواتین کے ایک مذہبی گروپ"خواتین گریہ" کے لیے یہ شیلٹرنما معبد جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی دیوار براق کے ساتھ معبد کی تعمیر میں صہیونی وزیر برائے اقتصادیات نفتالی بینیٹ، وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کے اہلکار، یہودی ایجنسی کے چیئرمین نٹان چیرانکی اور کئی دوسرے سرکردہ یہودی ملوث ہیں، جو دیوار براق کی جگہ ایک معبد تعمیر کر کے قبلہ اول کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔یہ سب ایک ایسے وقت میں ہورہاہے کہ جب سعودی عرب اسرائیل کی مدد کرکے شام پر حملہ کروانا چاہتاہے۔اس وقت امت مسلمہ شام کے مسئلے میں الجھی ہوئی ہے جبکہ اسرائیل اپنے منصوبے کوآگے بڑھارہاہے۔مبصرین کا کہناہے کہ سعودی عرب کی حماقتیں مسلسل اسرائیل کو فائدہ پہنچارہی ہیں۔

Add new comment