سر زمین پاکستان کے بزرگ اور نامور شیعہ عالم دین ،مراجع عظام کے وکیل،حجت الاسلام حاج شیخ علی مدبر نجفی نے 80 سال کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہ دیا ۔
سر زمین پاکستان کے بزرگ اور نامور شیعہ عالم دین ،مراجع عظام کے وکیل،حجت الاسلام حاج شیخ علی مدبر نجفی نے 80 سال کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہ دیا ۔
مرحوم نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاوں پُھلٹکس گلتری (بلتستان کے نواحی علاقوں میں سے ایک) میں حاصل کی۔ اور پھر 12سال کی عمر مِیں تحصیل معارف اہل بیت علیھم السلام کے لئے نجف اشرف پہونچ گئے ۔
نجف اشرف میں اپنے تعلیمی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے مایہ ناز علمائے کرام اور مراجع عظام کے حضور تلمذکے لئے زانوے ادب تہ کیے۔
پاکستان واپس آکرتبلیغی اور تدریسی فرائض انجام دینے لگے مسجد اور حوزہ علمیہ معصومین کی بنیاد انہی زحمتوں کا نتیجہ ہے ۔
شیخ علی مدبر نجفی(رہ) نے تحصیل علم کی راہ میں طلاب کے لئے درپیش مشکلات میں کمی لانے کی خاطر حوزہ علمیہ قم اور نجف میں بھی دینی طلاب کے لئے ہاسٹل کا بندوبست کیا جو اب بھی ان کے باقیات الصالحات میں مصروف عمل ہیں ۔
مرحوم شیخ مدبر نجفی کی نماز جنازہ حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں پاکستان بھر کے دینی وسماجی تنظیموں کی شخصیات ، آئمہ مساجد، دینی مدارس کے اساتذہ اور طلاب سمیت سینکڑوں مومنین کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔
Add new comment