مسجد الاقصي پر حملہ

مقبوضہ فلسطين ميں بسائے گئے صہيونيوں نے اسرائيلي فوج کي مدد سے مسجد الاقصي پر حملہ کيا ہے ۔فلسطين کے انفارميشن سينٹر نے خبردي ہے کہ صہيونيوں نے اتوار کو اسرائيلي فوجيوں کي مدد سے باب المغاربہ کي جانب سے مسجد الاقصي کے صحن ميں داخل ہو کر اس مقدس مقام کي بے حرمتي کي ۔ مقبوضہ فلسطين اسراییل کے ذریعہ بسایے گیے اسراییلی اکثر مسجد پر حملی کرتے رہتے ہیں اور ان کو فوج کی بھی حمایت حاصل ہے۔

مقبوضہ فلسطين ميں بسائے گئے صہيونيوں نے اسرائيلي فوج کي مدد سے مسجد الاقصي پر حملہ کيا ہے ۔۔

دوسري طرف فلسطين کے ادارہ اوقاف نے کہا ہے کہ مسجد الاقصي کوصہونيوں کي طرف سے خطرہ درپیش ہے ۔ فلسطين کے ادارہ اوقاف کے ماہرين نے بتایا کہ اگرمسجد الاقصي کے نيچے کھدائي کا سلسلہ اسی طرح جاري رہتا ہے تو اس سے مسجد کا وجود خطرہ میں پڑ جایے گا۔

ان فلسطيني عہديداروں نے کہا کہ اس مقدس مقام کے اوپر اسرائيلي جنگي طياروں کے ذريعے جان بوجھ کر ساؤنڈ بيرير کي کراسنگ انجام دينے سے مسجد الاقصي کي ديواريں آہستہ آہستہ گرتي جارہي ہيں اور ان ديواروں ميں بڑے بڑے شگاف پڑتے جارہے ہيں۔
فلسطين کے ادارہ اوقاف کے ايک عہديدار حمدي ذياب نے کہا کہ غاصب اسرائيلي حکومت مسجد الاقصي کو نابود کرنے کے لیے ایک ساتھ کءی محاذ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا اسرائيلي حکومت دسيوں سال سے مسجد الاقصي کے نيچے کھدائي کررہي ہے مگر ہيکل سليماني سےمتعلق اسے اپنے دعوؤں کے ثبوت ميں کوئي چيز ابھي تک نہيں ملي ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصي کے نيچے کھدائي کا سلسلہ جاري رکھنے کے ذریعہ صہیونی مسجد کو نابود کرنے کے اپنے ناپاک منصوبو کو عملی جامہ پہنانا چاہ رہے ہیں۔

Add new comment