ڈاکٹر عصام العماد : "رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بارہ(12) معصوم اماموں کے وجود پر اہل سنت اور وہابیوں کی دو بڑی اور بنیادی کتابوں میں واضح حدیثیں آئی ہیں"۔

{ڈاکٹر عصام العماد جنھوں نے سعودی عرب کی مشہور  یونیورسٹی  سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری اچھے نمبروں کیساتھ حاصل کی ۔رفتہ رفتہ مکتب اہل بیت علیہم السلام سے آشنائی اور مدتوں مطالعہ ، غور وحوض کے بعد مذہب حقہ اہل بیت علیہم السلام کو اختیار کرلیا}

انھوں نے کہا: اللہ تعالی سے رابطہ کے لئے مکتب اہل بیت علیہم السلام کےسوا  کسی بھی فرقے کےپاس   روشن اور واضح دلیل یا راستہ  نہیں ہیں  ۔اس وقت دنیا کی سطح پر ڈاکٹرز، انجینئرز،اور اکثر پڑھے لکھے افراد کی توجہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کی طرف مبذول ہو چکی ہے تحقیق اور عقلی دلیلوں کی روشنی میں شیعہ ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے تنگ نظر ، متعصب ، جاہل وہابی ٹولے کو دہشت گردی کے ذریعے معصوم جانو ں کو لینے کے علاوہ دوسرا راستہ باقی نہیں رکھا  ہے جو ان کی شکست کو ثابت کرتی ہے ۔

عاشورا ، امام حسین علیہ السلام اور امام مہدی علیہ السلام مکتب اہل بیت علیہم السلام کے سب سے بڑے  دومبلغ ہیں ۔ امام حسین علیہ السلام آیہ تطہیر اور آیہ مودت کے مصداق ہیں؛ اسی لئے کربلا اور عاشورا کے بغیر قرآن  وحدیث کی تفسیر نہیں ہو سکتی۔

 اہل سنت اور وہابیوں کی کسی بھی کتاب میں چار (4)خلیفے  ہونے پر کوئی حدیث نہیں آئی ہے لیکن "رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بارہ(12) معصوم اماموں کے وجود پر  اہل سنت اور وہابیوں کی دو بڑی  اور بنیادی کتابوں میں  واضح حدیثیں آئی ہیں"۔

 

 

Add new comment