شام میں جلیل القدر صحابی حجر ابن عدی رض کی نبش قبر اور جسد مطہرکی بےحرمتی
شام میں وہابی العقیدہ دہشت گرد ٹولہ (شام کا آزادی طلب گروہ)، جو اپنی فعالیت کےآغاز سے ہی مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، نے ایک نیا تخریبی قدم اٹھاتے ہوئے جلیل القدر صحابی حضرت حجر ابن عدی رض کے مقبرے کو مسمار کرنے کے بعد آپ کی قبر کھود کر انکے جسد مطہر کیساتھ بے حرمتی کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جب آپ کی قبر کھودی گئ تو آپ کا جسد اقدس تر وتازہ اور خون آلود تھا جیسے کہ یہ عظیم المرتبت صحابی ابھی ابھی دفن ہوئے ہوں ، اس ناقابل فراموش اور تلخ جسارت میں آپ کے مقبرہ میں موجود اسلامی آثار بھی اس بے حرمتی کی نذر ہوگئے اور حضرت حجر ابن عدی رض کا جسد اطہر ابھی بھی لاپتہ ہے ۔
یہ سانحہ حزب اللہ لبنان کےجنرل سیکریٹری سید حسن نصراللہ کی دہشت گردوں کے لئیے دھمکی آمیز تقریر کے بعد رونما ہوا۔
Add new comment