حلب میں شدت پسندوں کے کیمیائی حملے/ ۱۱۱ افراد جانبحق اور زخمی
شام میں شدت پسند مسلحہ افراد نے صوبہ حلب کے شمالی علاقہ میں کیمیائی حملے کئے جن میں ۲۵ عام شہری جانبحق ہو گئے۔
شام میں شدت پسند مسلحہ افراد نے صوبہ حلب کے شمالی علاقہ میں کیمیائی حملے کئے جن میں ۲۵ عام شہری جانبحق ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق ’’ خان العسل‘‘ علاقہ میں کیمیائی میزائیل مارے گئے جن کے نتیجہ میں ۲۵ افراد ہلاک اور ۸۶ زخمی ہوئے ہیں۔
شام کے وزیر اطلاع رسانی عمران الزعبی نے شہر حلب پر مسلحہ افراد کے کیمائی حملے کو بہت زیادہ خطرناک قرار دیا ہے اور قطر اور ترکی کو شام کے شمالی علاقے پر کیمیائی حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام میں مسلحہ افراد کا کیمیائی اسلحہ استعمال کرنا بہت خطرناک اور نگراں کنندہ ہے۔
Add new comment