آیت اللہ مکارم شیرازی: پاکستانی حکمران اگر شیعوں کی جان کی حفاظت نہیں کر سکتے تو استعفی دے دیں۔
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے بھی بدھ کے دن مسجد اعظم میں درس خارج کے دوران پاکستان میں شیعوں کے قتل عام اور حالیہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی۔
اس حادثہ کو ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا: کچھ دنوں پہلے کوئٹہ میں دہشت گرد تکفیری وہابیوں نے ایک بار پھربہت بڑی خباثت دکھائی اور دسیوں بے گناہ مظلوم شیعہ مسلمانوں کو خاک و خون میں ملادیا۔ اور اب کراچی میں اسی حالت کو دہراتے ہوئے سینکڑوں افراد کو زندگی سے محروم کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان جرائم کے مقابلہ میں خاموش نہیں رہیں گے اور بھرپور مذمت کریں گے ۔ مراجع تقلید ، حوزہ علمیہ اور مدارس کےاساتذہ اور طالب علم ۹ مارچ ہفتہ کے دن مسجد اعظم قم میں ہونے والےعظیم احتجاجی جلسے میں شرکت کریں گے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: پاکستانی حکومت کیلئے ہمارا یہ پیغام ہے کہ اگر اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو اپنےعہدوں کو چھوڑ دیں اور حکومت ایسے لوگوں کے حوالہ کر دیں جو شہریوں کو تحفظ دے سکیں۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کے تمام شیعوں کو ان واقعات پر احتجاج کرنا چاہیے یہ کون سا طریقہ ہے کہ کچھ وحشی قسم کے لوگوں کو دنیا میں کھلا چھوڑ ا ہواہے جہاں جو چاہتا ہے بے گناہ لوگوں کو خاک و خون میں لت پت کردیتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو بھی اعتراض کرتے ہوئے ایسے مسائل کوخاموشی کی نذر ہونے سے بچانا چاہیے۔
Add new comment