آیت اللہ جوادی آملی: ہم سب بھی پاکسا نی شیعوں کے ساتھ عزادار ہیں۔

آیت اللہ  جوادی آملی

آیت اللہ  جوادی آملی نے پاکستانی شیعوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان واقعات کے سد باب پر زور دیا۔

انہوں نے بھی ہفتے کے دن تمام علماءاور مراجع کے ساتھ مسجد اعظم میں پاکستانی شیعوں کے سوگ میں شرکت کی اپیل  کی۔

حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: ان واقعات کا سد باب  تین طریقوں سے ہوسکتا ہے:

1- شیعہ ثقافت کو افراط و تفریط کے بغیر رائج کیا جائے۔

2- مجمع تقریب مذاہب کے ذمہ دار حضرات،   وہابی، سلفی، طالبان اور القاعدہ کے علماء کے ساتھ گفتگو کریں اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے مذاکرہ کریں۔

3-  ہر روز شیعوں کا  کہیں نہ کہیں مارا جانا ایٹمی مسئلہ سے کم نہیں ہےلہذااسلامی جمہوریہ ایران سیاسی عہدہ داروں کو چاہیے کہ مختلف طرح کی نشستیں مختلف ملکوں  کے ساتھ منعقد کر اکے ان واقعات کے بارے میں دوسرے ممالک کے سیاستمداروں کو بھی ان مسائل سے آگاہ کرائیں تاکہ کوئی سیاسی راہ حل مل جائے۔

Add new comment