سعودی عرب القاعدہ سمیت تمام دہشت گردوں کا سرغنہ ہے ۔زید العیسیٰ

ٹی وی شیعہ ( میڈیانیوز)پریس ٹی وی کے ساتھ انٹریو میںمشرق وسطیٰ  کےامور کے ماہر زید العیسیٰ نے کہا ہے کہ عراق میں جاری مظاہروں کے پیچھے سعودی بادشاہت نے اپنی پوری طاقت لگادی ہے اور یہ مظاہرے عراقی حکومت کی طرف سے کافی رعایت کے باوجود جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب القاعدہ سمیت تمام دہشت گردوں کا سرغنہ ہے اور جبہۃ النصرہ  کو عراق اور شام میں دہشتگردانہ کاروایوں کو انجام دینے کے واسطے مالی امداد فراہم کرہاہے۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ جبہۃالنصرہ کے سربراہ ابو محمد الگولانی عراقی القاعدہ کا حصہ ہے اور اس نے اس بات پر اعتراف کیا ہے کہ جبہۃ النصرہ کو فراہم ہونے والے فنڈز ان دوو دہشتگرد تنظیموں میں یکسان طور پر تقسیم کیا جاتاہے۔

ایک اعداد شمار کے مطابق عراق میں روان سال کے آغاز سے اب تک 6000سے زائد افراد مختلف دہشتگردانہ واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

 امریکہ میں شائع ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2003۔۔2011کے درمیان عراق میں امریکی چڑھائی کے سبب 5لاکھ کے قریب ہلاک ہوچکے ہیں۔

 عراق حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے اس ملک کے خلاف ایک سیدھی جنگ چھیڑی ہے تاکہ اس ملک کو فتنہ و فساد سے دوچار کرسکیں۔

Add new comment