فلسطین میں تین ہزار تین سو تاریخی مقامات منہدم۔ قدس نیوز

ٹی وی شیعہ(ویب نیوز)رواں برس میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے سینکڑوں مکانات تباہ کئے ہیں۔ قدس نیوز کے مطابق اعداد و شمار  سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رواں برس کےآغاز سے اب تک فلسطینیوں کے چھے سو تیس رہائيشی مکانات کو منہدم کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہزار پینتیس افراد، جن میں پانچ سو چھبیس بچے بھی شامل ہیں، بےگھر ہوچکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ سے اب تک فلسطینیوں کے تین ہزار تین سو تاریخی اور مذہبی مقامات منہدم کئے ہیں۔ اس دوران صیہونی حکومت نے پندرہ ہزار فلسطینیوں سے قدس شریف میں حق سکونت سلب کرلیا ہے۔ واضح رہے  کہ صیہونی حکومت، اپنے مغربی اور عربی حامیوں کے سہارے ملت فلسطین کو ارض فلسطین سے بے دخل کرنا چاہتی ہے اور یہ اس کی بنیادی پالیسی ہے۔صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے نتیجے میں اب تک پچاس لاکھ سے زائد فلسطینی آوارہ وطن ہوچکے ہیں۔

Add new comment