ایک ہفتے میں 80 فلسطینی گرفتار
ٹی وی شیعہ(میڈیا رپورٹ)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں صہیونی فوج کے ظالمانہ کریک ڈاؤن میں کم سے کم 80 فلسطینیوں کو حراست میں لیےجانے کے بعد جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں سولہ افراد مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ مغربی کنارے کے شہروں نابلس، قلقیلیہ، طولکرم اور جنین سے 38 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ رام اللہ، الخلیل اورع بیت لحم سے حراست میں لیےگئے افراد کی تعداد 20 بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محروسین میں تین سابق اسیر اور ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے۔
Add new comment