سپاہ یزید نے لاشیں کتوں کے آگے پھینک دیں
ٹی وی شیعہ(میڈیا رپورٹ)شام کے دھشتگرد گروہ النصرہ کی پریس سائٹ المنارہ البیضاء نے ایسی تصویریں شائع کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کتا شامی فوجی کی لاش کو پارہ پارہ کررہا ہے۔ دھشتگرد گروہ النصرہ سے وابستہ اس سائٹ میں آیا ہے کہ یہ ایک شامی فوجی کی لاش ہے جسے حلب میں تل التیار کے علاقے میں مارا گیا ہے۔ دہشتگرد گروہ النصرہ کے ایک سعودی رکن موسی الحربی نے سوشل میڈیا پر اپنے ویب پیج پر واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ شامی فوجیوں کی لاشوں کو کتوں کے آگے ڈالنا، ایک ایسی پالیسی ہے کہ جسے النصرہ گروہ اپنے دشمنوں میں رعب و وحشت پھیلانے کے لئے استعمال کررہا ہے۔ دھشتگرد گروہ النصرہ کے اس رکن نے نہایت ہی بے شرمی کے ساتھ مزید کہا کہ النصرہ گروہ شامی فوجیوں کی لاشیں اس لئے کتوں کے آگے ڈالتا ہے کہ یہ نہ کہا جائے کہ بلاد المسلمین میں کتّے بھوکے رہتے ہیں۔
النصرہ گروہ کے اس دھشتگرد نے مزید کہا کہ یہ تم علویوں کی سرنوشت ہے۔ یاد رہے کہ النصرہ اور عراق اور شام میں نام نہاد اسلامی حکومت بنانے کے لئے سرگرم گروہ (داعش) ایسے دو مسلح دہشتگرد گروہ ہیں کہ جو شام میں وحشیانہ و خونین ترین جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں اور شریعت اسلامی میں مسلمان کی لاش کے احترام پر شدید قسم کی تاکید کے باوجود ، ان دہشتگرد گروہ کے عناصر شامی فوجیوں کی لاشوں کو کتّوں کے حوالے کردیتے ہیں۔ یہ وحشیانہ اقدام النصرہ گروہ کے عناصر کی جانب سے سامنے آیا ہے اور اس سے قبل کسی بھی انتہا پسند گروہ نے اس قسم کا شرمناک اقدام انجام نہیں دیا تھا۔ یہاں پر اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ ان دھشتگرد گروہوں نے شام میں اس ملک کے بے گناہ عوام کے سر قلم کرنے اور شامی شہریوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے سینہ کو چاک کرکے دل کو چبانے جیسے قبیح اقدامات انجام دیئے ہیں اور ان کی ویڈیو فلم بناکر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں.
بشکریہ ابنا
Add new comment