شام میں سپاہ یزید کی ایک اور شکست

ٹی وی شیعہ (میڈیا ڈیسک)شام کی سرکاری افواج نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی مدد سے شام کے شمالی شہر حلب سے متصل فوجی ائیر بیس 80 کا قبضہ ایک مرتبہ پھر باغیوں سے چھین لیا ہے۔ تاہم ابھی لڑائی جاری ہے۔ اس جمعہ کے روز سے بیس 80 کے قبضے کیلیے شروع ہونے والی لڑائِی میں دونوں اطراف کا اب تک بھاری جانی نقصان بھی ہوا ہے ۔

 
تفصیلات کے مطابق سٹریٹجک اہمیت کے حا مل حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع فوجی ائِربیس کے قبضے کیلیے بشار الاسد فورسز کی طرف سے جاری کوششیں ابتدائی طور پر کامیاب رہی تھی۔ لیکن اگلے روز ہفتے کے دن باغی فورسز جن میں القاعدہ کے حامی عسکری گروپوں کی موجودی بھی تھی بشار فوج اور حزب اللہ سے یہ قبضہ چھڑانے میں کامیاب ہوگئیں۔
 
بشار الاسد کی فوج اور حامیوں سے قبضے کی اس جنگ میں ہفتے کے روز تک باغیوں کے 33 افراد جبکہ سرکاری فوج کے 20 اہلکار مارے گئے تھے۔ اب تک اس چوتھے روز میں داخل لڑائی کی وجہ سے مجموعی طور پر 95 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ان میں 63 باغی شامل ہیں جن میں 20 کے قریب اسلام پسند جنگجو ہیں، جبکہ 32 سرکاری فوجی اور ان کے ساتھی بھی ما رے گئے ہیں۔
 بشکریہ عالمی اخبار

Add new comment