محرم الحرام کے حوالے سے لاہور کے سیکورٹی انتظامات

ٹی وی شیعہ(ویب نیوز)لاہور پولیس نے محرم الحرام کے ایام میں شہر کے 163 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا ہے، ان حساس علاقوں کے سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور ان علاقوں میں داخل ہونے والے افراد کی میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی لی جائے گی، جبکہ مذکورہ مقامات پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائیں گے۔ یوم عاشورہ کے موقع پر پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کے دستے بھی ان حساس علاقوں میں گشت کریں گے۔ لاہور پولیس نے محرم الحرام کے ایام کے دوران ہونے والی تمام مجالس، جلوسوں اور مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد کی ہدایات پر لاہور پولیس نے محرم الحرام میں فرقہ واریت کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے اتحاد بین المسلمین میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ لاہور پولیس کی طرف سے حساس قرار دیئے گئے علاقوں میں چوک نواب صاحب، چوک کوتوالی، مسجد وزیر خان، چوٹا مفتی باقر، چوک رنگ محل، سید میٹھا بازار، اونچی مسجد بھاٹی گیٹ، چوک بھاٹی گیٹ، امام بارگاہ فقیر خانہ، بازار حکیماں، امام بارگاہ مائی حاجن، کالی باری، لنگے منڈی ٹبی سٹی، امام بارگاہ چوک موری گیٹ، امام بارگاہ لوہاری گیٹ، امام بارگاہ کربلا گامے شاہ، امام بارگاہ صدا کاراں موچی گیٹ، امام بارگاہ رضا شاہ لال کھوہ موچی گیٹ، امام بارگاہ دارالمنتظر، امام بارگاہ لال حویلی، امام بارگاہ اکبر شاہ موچی گیٹ، امام بارگاہ نثار حویلی، امام بارگاہ خواجگان نارووالی، امام بارگاہ محلہ شعیاں اکبری گیٹ، امام بارگاہ چمبر لائن گوالمنڈی، امام بارگاہ دینا ناتھ گوالمنڈی، امام بارگاہ بھارت نگر اکرم روڈ مصری شاہ، امام بارگاہ تیزاب احاطہ مصری شاہ، امام بارگاہ لال کوٹھی شاد باغ، امام بارگاہ علیہ خاتون نولکھا، امام بارگاہ گنج مغل پورہ، امام بارگاہ شیخاں رام گڑھ مغل پورہ، امام بارگاہ کاشیانہ رضوان مغل پورہ، امام بارگاہ فضل مغل پورہ، امام بارگاہ چوک درواغہ والا مغل پورہ شامل ہیں۔

دیگر حساس مقامات میں امام بارگاہ عابدی مومن پورہ باغبانپورہ، امام بارگاہ نذیر علامہ اقبال روڈ مصطفٰی آباد، امام بارگاہ میاں میر کالونی، امام بارگاہ طالب غازی آباد، امام بارگاہ مرکزی ہری نگر غازی آباد، امام بارگاہ انجمن خراساں صدر بازار کینٹ، امام بارگاہ ساگر روڈ، کیولری گراؤنڈ رہائش گاہ کرنل مجتبٰی شاہ، امام بارگاہ سراج دین ہڈیارہ، امام بارگاہ ہڈیارہ، امام بارگاہ برکی، امام بارگاہ تقی پور باٹا پور، امام بارگاہ اعوان باٹا پور، مظہر پھول بادشاہ کینٹ، امام بارگاہ ایبٹ روڈ قلعہ گجر سنگھ، امام بارگاہ خیمہ سادات پرانی انار کلی، امام بارگاہ کوٹ عبداللہ مزنگ، امام بارگاہ نجف منزل مزنگ، امام بارگاہ فتح شیر روڈ نیو مزنگ، امام بارگاہ پتھر مارکیٹ اچھرہ، امام بارگاہ بلاک سیداں اسلام پورہ، امام بارگاہ دیا نند اسلام پورہ، امام بارگاہ مین بازار کرشن نگر اسلام پورہ، امام بارگاہ عزا خانہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ، امام بارگاہ ملک علی رضا ساندہ، امام بارگاہ چاندنی چوک ساندہ، امام بارگاہ بابو صابو ساندہ کلاں، امام بارگاہ کرنل فدا ساندہ کلاں، امام بارگاہ افضل روڈ ساندہ، امام بارگاہ دھوپ سڑی ساندہ، امام بارگا کیپٹن جمال روڈ ساندہ، امام بارگا زم زم اسٹریٹ ساندہ، امام بارگاہ 277 شادمان، امام بارگاہ 31 اے رحمان پورہ وحدت کالونی، امام بارگاہ و مسجد الحسن وحدت کالونی، امام بارگاہ ڈی بلاک فیصل ٹاؤن، امام بارگاہ کوٹھے پنڈ فیصل ٹاؤن، کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن، امام بارگاہ بھیکے وال وحدت روڈ، امام بارگاہ نیلم بلاک اقبال ٹاؤن، امام بارگاہ خیبر بلاک اقبال ٹاؤن، امام بارگاہ ایف بلاک ماڈل ٹاؤن، امام بارگاہ کوٹھی نمبر 29،139،159 نزد کوٹھے پنڈ ماڈل ٹاؤن، امام بارگاہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن، امام بارگاہ 115 ایچ ماڈل ٹاؤن، امام بارگاہ غالب کالونی سمن آباد، سمن آباد افتخار کالونی رہائش گاہ سید علی عمران رضوی، امام بارگاہ مکہ کالونی گلبرگ، امام بارگاہ فیکٹری ایریا گلبرگ، امام بارگاہ چندراں گرین ٹاؤن شامل ہیں۔

امام بارگاہ ٹاؤن شپ، مدرسہ مصطفٰی کالونی کوٹ لکھپت، امام بارگاہ حیدری ملتان روڈ، امام بارگاہ قصر ملتان روڈ، امام بارگاہ قصر بانی ملتان روڈ، امام بارگاہ گلشن بنک کالونی نواں کوٹ، امام بارگاہ بستی کھاڑک نوانکوٹ، امام بارگاہ جعفریہ کالونی بند روڈ، امام بارگاہ ریاض شاہ بابو صابو، امام بارگاہ نقویہ بابو صابو، امام بارگاہ ٹھوکر نیاز بیگ، امام بارگاہ ملکن والی ٹھوکر نیاز بیگ، امام بارگاہ بھٹیاں ٹھوکر نیاز بیگ، امام بارگارہ ٹھوکر نیاز بیگ پنڈ، امام بارگاہ کھوکھراں ٹھوکر نیاز بیگ، امام بارگاہ 73 راوی روڈ، امام بارگاہ عزیز کالونی شاہدرہ، امام بارگاہ یوسف پارک شاہدرہ، امام بارگاہ بابا صدا بیگم کوٹ، امام بارگاہ رائے ونڈ سٹی، امام بارگاہ واشنگ لائن گڑھی شاہو، امام بارگاہ نشاط کالونی ارے بازار، امام بارگاہ 13 ٹاؤن شپ، کاشیانہ رضا شیخ برکت شاد باغ، امام بارگاہ عنایت شاہ مزنگ، صداقت چوک رنگ پیر احاطہ مصری شاہ، مختار شاہ گلی نمبر 27 مین بازار مصطفٰی آباد، شاہ پور کانجراں چوہنگ، علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ، امام بارگاہ باغبانپورہ، رہائش گاہ غلام حسین پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس، امام بارگاہ نجف کالونی وحدت کالونی، 709 این سمن آباد، امام بارگاہ بی ون ٹاؤن شپ، کاشیانہ نصرت ٹاؤن شپ، رہائش گاہ شیخ چراغ دین احاطہ مول چند اچھرہ، رہائش گاہ سید جواد زیدی 18 شاہ جمال روڈ اور 289 ایل ڈی اے فاضلیہ کالونی اچھرہ کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں لاہور پولیس کے سربراہ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں امن وامان قائم رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیس فورس 24 گھنٹے الرٹ رہے گی۔ محرم الحرام کے دوران حساس قرار دیئے گئے مقامات کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جہاں کیٹگری کے حساب سے سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس مقامات اور مساجد و امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، مذکورہ مقامات کی عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جن کو جدید اسلحہ، دوربین اور دیگر ضروری آلات فراہم کئے جائیں گے۔ محرم الحرام کے دوران خصوصی کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے اور حساس مقامات پر کیٹگری کے حساب سے سی سی ٹی وی نصب کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی طور پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے موثر اقدامات کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اسی لئے لاہور پولیس کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے سکیورٹی رضا کاروں کو پولیس کی طرف سے خصوصی کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا اور پولیس اطلاع دینے والے شہری کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

Add new comment