حزب اللہ کے ہاتھوں جہاد نکاح کیلئے شام جانے والی خواتین گرفتار

ٹی وی شیعہ ( نیوز پینل)تیونس کے روزنامہ "الشروق" کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ جہاد نکاح کیلئے شام جانے والی چند خواتین کو حزب اللہ لبنان نے گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ روزنامے نے لکھا ہے کہ جہاد نکاح کیلئے شام جانے والی ان تیونسی خواتین کی تعداد 6 ہے اور انہیں کچھ عرصہ قبل لبنان اور شام کے بارڈر پر حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے گرفتار کیا ہے۔
تیونسی شہریوں کے حقوق کی مدافع کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں جوں ہی یہ خبر ملی ہے ہم حزب اللہ سے رابطے میں ہیں اور ہم بہت جلد انہیں آزاد کراکے وطن واپس لے آئیں گے۔ پہلے مرحلے میں انہیں لبنان میں تیونس کے سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا.

Add new comment