امام تقی ؑ کی نگاہ میں موت
حضرت امام تقی (ع) سے پوچھا گیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں میں ایسے بھی ہیں جو موت سے ڈرتے ہیں ؟امامؑ نے فرمایا کہ موت سے ڈرنے والے موت کی حقیقت سے بے خبر ہیں اور اگر انہیں موت کی حقیقت کا علم ہوجائے اوروہ اللہ کے نیک بندوں میں سے بھی ہوں اور انہیں یہ معلوم ہوجائے کہ ان کے لئے آخرت اس دنیا سے بہتر ہے تو وہ موت سے محبت کرنے لگیں گے۔
پھر آپ نے فرمایا کہ اے بندہ خدا کیا تو نے کبھی سوچا ہے کہ ایک پاگل یا بچہ کیوں دوائی کھانے سے بھاگتے ہیں؟
پھر آپ نے خود ہی وجہ بتائی کہ وہ اس لئے بھاگتے ہیں چونکہ دوائی کے فائدے کو نہیں جانتے اور نہ ہی سمجھتے ہیں۔
پھر امامؑ نے فرمایااس خدا کی قسم جس نے حضرت محمدﷺ کو نبی مبعوث کیا ،جو شخص بھی موت کی تیاری کرلے موت اس کے لئے اس شفا بخش دوائی سے زیادہ مفید ہے،اگر نیک لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ مرنے کے بعد انہیں کیاکیا نعمتیں ملنے والی ہیں تو عقلمند اور دور اندیش لوگ بیماریوں سے نجات اور مشکلات سے چھٹکارے اور اپنی سلامتی کے لئے،موت کی آرزو کرتے اور موت کی تمنا کرتے۔
اربعین الاولیائ۔۔۔از اصغر تاجیک ورامینی ص ۲۷۹
مترجم نذر حافی
Add new comment