کراچی میں چھ طالبان واصل جہنم
ٹی وی شیعہ(نیوز پینل) سلفی وہابی اور دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے طالبان دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں ۔آج کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کارکن مارے گئے۔ مارے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 3دستی بم، 3بال کریکر اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہو ا، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر سی آئی ڈی اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سی آئی ڈی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سی آئی ڈی آفیسر چوہدری اسلم نے بتایا کہ مقابلے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے کراچی میں موجود امیر عبدالرحمان عرف لمبو، نائب امیر عارف عرف سجاد چھوٹا عرف ڈاکٹرمقبول، کمانڈر محمد غنی عرف مدثر، کمانڈر محمد صدیق عرف محمد سمیع عرف کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔
Add new comment