ملا عبدالغنی برادر کی رہائی
ٹی وی شیعہ (ویب ڈیسک)اسلام آباد — پاکستان نے اپنے ہاں قید افغان طالبان کے سابق اعلٰی کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو آج ہفتہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری کے دفتر سے جمعہ کی شب جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا تھا کہ ملا برادر کی رہائی کا فیصلہ افغانستان میں جاری مصالحتی عمل مزید فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
ملا عبد الغنی برادر کو 2010 میں گرفتار کیا گیاتھا۔
Add new comment