امریکہ حملہ کرنے سے انکار کرے تو شام کے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کے حوالے کردئیےجائیں گے۔روسی صدر
ٹی وی شیعہ(میڈیا ڈیسک)روس کے ٹی وی چینل "رشیاٹوڈے" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےروسی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں دینے کے منصوبے پر صرف اسی صورت میں ہی عمل کیا جائے گا، جب امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے خلاف فوجی کارروائی کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کرینگے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سن پیٹرز برگ میں ہونے والے جی20 اجلاس کے موقع پر ایک میٹنگ میں انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شام ہو یا کوئی اور ملک، اس کے لئے یہ بہت سخت ہے کہ اس کے خلاف حملے کے منصوبے کی باتیں بھی ہو رہی ہوں اور اسے یکطرفہ طور پر کہا جائے کہ وہ اپنے ہتھیار بین الاقوامی برادری کے حوالے کردے۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی شام کے کیمیائی ہتھیاروں بین الاقوامی برادری کے تحویل میں دینے کے موضوع پر ماہرین اور سیاستدان کے درمیان تبادلہ خیال ہوتا رہا ہے۔
Add new comment