عراق میں منافقین کے خلاف کاروائی،بیس کے لگ بھگ ہلاک

ٹی وی شیعہ(انفارمیشن سیل)ذرائع کے مطابق آج عراقی عوام، مجاھد گروہوں اور اسلامی دھڑوں نے انقلاب مخالف گروہ کے اڈے اشرف فوجی چھاونی پر حملہ کرکے اس چھاونی میں موجود منافق عناصر کو نکال باہر کرنےکی کوشش کی۔ اس حملے میں کئي لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔اس حملے میں منافقین کے بیس دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے اس فوجی اڈے میں منافقین کو بسایا تھا جہاں سے یہ دہشتگرد گروہ ماضی میں بھی عراقی اور ایرانی عوام کےخلاف دہشتگردانہ کاروائياں کرتا رہا ہے اور آج تک اس چھاوئنی سے دہشتگردانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 تسنیم نیوز اور فارس نیوزنے المیادین چینل کے حوالے سے خبردی ہےکہ مشتعل عوام نے ایم کے او دہشتگرد گروہ کی سیکریٹری مریم رجوی کی معاون کو اتنا زد و کوب کیا کہ وہ ہلاک ہو گئی۔ 

Add new comment