بشار اسد کی حسن نصر اللہ سے بات چیت

بشار اسد کی حسن نصر اللہ سے بات چیت

شام کے صدر نے حزب اللہ کے لیڈر سے بیروت میں ہوئے دھماکے کے بعد ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

 
 بشار الاسد نے حسن نصر اللہ سے فون پر کیا بات کی
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی اطلاعات کے مطابق بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہوئے بم دھماکے کے بعد بشار الاسد نے سید حسن نصر اللہ سے فون پر گفتگو کی اور ان کو  اس دھماکے میں شہید ہوئے افراد کی تسلیت پیش کی۔
کویت کے اخبار’’ الرای‘‘ نے حزب اللہ کے عہدہداروں سے نقل کرتے ہوئے لکھاہے: بشار الاسد نے شہید ہوئے افراد کے بازماندگان اور وارثین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شام حزب اللہ کی مدد سے بہت جلد دھشت گردوں کا  خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
حزب اللہ کے عہدہ داروں کے مطابق ضاحیہ کے بم دھماکہ میں استعمال شیدہ لوہے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بم لبنان کے اندر ہی تیار کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا: بیروت میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر سخت کنٹرول ہے اور باہر سے کوئی بھی دھماکہ خیر مواد لے کر بیروت میں داخل نہیں ہو سکتا۔
حزب اللہ کے سیکیورٹی عہدہ داروں نے بتایا کہ لبنان کی آرمی انٹیلی جنس اور داخلی سیکیورٹی ادارے ضاحیہ میں ہوئے بم دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Add new comment