مصر میں سعودی حاکم نے قتل عالم کی اجازت دی!

مصر میں سعودی حاکم نے قتل عالم کی اجازت دی!
سعودي عرب کے حمکراں نے مصر کے فوجي حاکمین کي حمايت کا اعلان کيا ہے، سعودي عرب کے حکمراں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مصر کي جنگ کي حمايت کرتے ہيں اور محمد مرسي کے حاميوں کي سرکوبي حکومت کا شرعي حق ہے-

سعودی فرمانروا نے دی مصر میں قتل عام کی اجازت

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے موصلہ اطلاعات کے مطابق، سعودي عرب کے حکمران کا کہنا ہے وہ مصر میں دہشت گردی کے خلاف مصری فوجی حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور محمد مرسي کے حاميوں کي سرکوبي، عبوري حکومت کا شرعي حق ہے -
سعودي بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزيز نے جمعہ کے دن ٹي وي پر اپني ايک تقرير ميں عرب ملکوں سے درخواست کي ہے کہ وہ مصر کو متزلزل بنانے کي کوششوں کا مقابلہ کريں - انہوں نے کہا کہ سعودي عرب، دہشت گردي، گمراہي، فتنہ اور مداخلت کي کوشش کرنے والوں کے خلاف اپنے مصري بھائيوں کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا-
انہوں نے کہا کہ مصر ميں مداخلت اور اس ملک کے عوام کو گمراہ کرنے والوں کو گرفتار کرنا ايک شرعي حق ہے - مصر ميں حاليہ تبديليوں کے سلسلے ميں سعودي عرب کے حکمراں کا يہ پہلا بيان ہے -
سعودي عرب، مصر کے معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کا اہم حامي تھا اور اس نے محمد مرسي کے ہٹایے جانے کے بعد مصر کو پانچ عرب ڈالر کي مدد کا وعدہ کيا ہے - اسي طرح سعودي عرب کے فرمانروا، عدلي منصور کو مصر کا عبوري صدر بنائے جانے کے بعد انہيں مبارک باد دينے والے پہلي غير ملکي حکمراں تھے- متحدہ عرب امارات، بحرين اور کويت نے بھي مصر کے سلسلے ميں سعودي عرب جيسا موقف اختيار کيا ہے -

 

Add new comment