شام میں دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کا قتل عام
شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد، شہر تلکلخ میں عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔
شہر تلکلخ، مرکزی صوبے حمص میں واقع ہے۔ دہشتگردوں نے اس علاقے میں چھے افراد کے ایک گھرانے کا وحشیانہ طریقے سے قتل عام کردیا۔
تکفیری دہشتگردوں نے قتل عام کےبعد لاشوں کو جلادیا ۔
ادھر شام کے شمالی صوبے حلب میں دہشتگردوں نے گذشتہ ہفتے دو سو بیس افراد کا قتل عام کیا تھا جس کے بارے میں اقوام متحدہ نے تحقیقات کرنے کی اطلاع دی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مغربی اور بعض عرب ملکون کےحمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے شہر نبل پرحملہ کیا ہے ۔
اس شہر کے عوام، تکفیری دہشتگردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ حمص کے شہر نبل اور الزھرا میں اکثریت، شیعہ مسلمانوں کی ہے۔
دہشتگردوں نے کئي مہینوں سے ان شہروں کا محاصرہ کررکھا ہے۔
Add new comment