ایران کے منتخب صدر، اسرائيل کو مٹ جانا چاہیئے

ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں عالمی یوم قدس کے جلوس میں شرکت کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل علاقے میں ایک ناسور ہے اور اس ناسور کو مٹ جانا چاہیئے ۔

 ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی یوم قدس در حقیقت اس لئے ہے کہ مسلم امۃ اپنے اس تاریخی حق کو فراموش نہیں کريں گے اور ہمیشہ ظلم و بربریت کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے ۔
 

Add new comment