یوم القدس اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا تجدید عہد ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس امت مسلمہ کیلئے عظیم دن ہے، یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم غاصب اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور بیت المقدس کی آزادی حقیقی جہاد سے ہی ممکن ہے، پاکستان کی ملت اسلامیہ نے آزادی فلسطین کے کاز کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں جس میں 72 شہداء القدس کوئٹہ سرفہرست ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ مظلومین کی حمایت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا صف اول کا مسئلہ ہے، بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ اور عالمی استعمار امریکہ کے خلاف صفِ آراء رہیں گے۔

 

www.abna.ir

Add new comment