عراقی جیلوں سے فرار دہشتگرد النصرہ میں شامل ہوگئے
عراقی نیوز ایجینسی نہرین کے مطابق الانبار کی صوبائی کونسل کے ایک رکن مظہر ملا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ شام کا النصرہ دہشت گرد گروہ عراقی دہشت گرد گروہ القاعدہ سے وابستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابوغریب اور تاجی جیلوں سے دہشت گردوں کوفرار کرانےمیں عراقی دہشت گرد گروہ القاعدہ اور بعثی عناصر کا ہاتھ ہے۔
واضح رہے کہ مسلح دہشتگرودں نے 21 جولائی کو بغداد کی دو جیلوں پر حملہ کر دیا تھا جس میں آٹھ سو قیدی فرار ہو گئے تھے اور ان جیلوں پر حملوں میں 60 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
Add new comment