پارا چنار: خودکش دھماکوں میں شہادتوں کی تعداد 50 ہوگئی

دہشت گردوں نے پاراچنار میں افطاری کی خریداری کیلیے بازاروں میں موجود روزے داروں کو خون میں نہلادیا 2 خودکش دھماکوں میں 50افراد جاں بحق جبکہ 187 افراد زخمی ہوگئے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دہشتگردوں نے پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ سے متصل مین بازار کو نشانہ بنایا جہاں یکے بعددیگرے 2 خودکش دھماکے ہوئے،دھماکوں کے درجنوں شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا،دہشتگردی کی یہ واردات افطار سے چند منٹ پہلے اس وقت کی گئی جب روزہ دارافطاری کے لیے بازاروں میں خریداری کررہے تھے،پہلے خودکش بمبار نے پاراچنارکے میں بازارمیں مرکزی امام بارگاہ کے سامنے خودکودھماکے سے اڑایا،اس دھماکے کو ابھی 2منٹ کا وقفہ بھی نہ گزرا تھاکہ امام بارگاہ کے قریب ہی واقع اسکول کے سامنے ایک اوردھماکاہوگیا،پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسودکے مطابق دونوں دھماکے بازاروں میں کیے گئے اس لئے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا، دہشتگردنمازجمعہ کے دوران دھماکے کرناچاہتے تھے تاہم مسجدوں کے اطراف سخت سیکورٹی حصار کے باعث وہ کامیاب نہ ہوسکے ،،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا خودکش حملہ آور کم عمر نوجوان تھا، جبکہ دوسرے حملہ آور نے اس وقت خود کو اڑایا جب پہلے دھماکے کے بعد بازار میں بھگدڑ مچی،گورنرخیبرپختون خواانجینئرشوکت اللہ نے جاں بحق افرادکے ورثا کیلیے3/3لاکھ اورزخمیوں کیلیے1/1 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب قبائلی عمائدین نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایجنسی بھر میں 3روزہ سوگ منانے اور ہفتے کو تمام بازاربند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 

ur.shafaqna.com

Add new comment