دہشت گردی کے واقعات ثابت کر رہے ہیں کہ موجودە حکومتیں بھی سابقہ حکومتوں کی طرح دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے آگے بے بس ہیں

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ پارە چنار کو سفاکیت و بربریت کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے گناە روضہ داروں کا قتل عام غیر اسلامی و غیر انسانی فعل ہےجسکی مذمت تمام مسلمانوں کو باہم مل کر کرنی چاہیے

اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ دہشت گردی کے اس فتنے کو اتحادبین المسلمی کی طاقت سے نیست و نابود کیا جا سکے۔ انہوں نے واقعے میں شہدا کے ورثا سے اظہار ھمدری کرتے ہوئے کہا کہ شہداۂ کربلا کے راستے پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے ہمیشہ ہمیشہ کئلےی زندە و جاوید ہو کر قوم و ملت کی حیات و بقا بن کر رضا الہی پا گئے ہقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارە چنار کے مرکزی امام بارگاە کے قریب ہونے والے دو خود کش حملوں کی پرزور مذمت اور بیالیس بے گناە روضہ دار مسلمانوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو اسلام دشمن دہشت گردوں کی مکروە کارستانی قرار دیا ہے۔دفتر قائد ملت جعفریہ سے جاری ہونے ایک بیان میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملک میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات ثابت کر رہے ہیں کہ موجودە حکومتیں بھی سابقہ حکومتوں کی طرح دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے آگے بے بس ہیں اور انہوں نے بھی اپنے اقتدار کی بقاۂ کے لیے سفاک قاتلوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہےتاہم انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑی گئی عوام اب اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور ہو چکی اور اگر عوام نے اپنے تحفظ کا ذمہ خود اٹھا لیا تو وطن عزیز پاکستان خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے جو ملک دشمن قوتوں کے مکروە عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں جاری قتل و غارتگری میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کر کے عوام کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جائےاور حکومتوں کو امپاور کر کے دہشت گردوں کے خلاف دو ٹوک فیصلہ کر کے ملک، انسان اور اسلام دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔

 

www.jafariapress.com

Add new comment