عرب لیگ دہشتگردوں کو ہتھیارفراہم کر رہی ہے
الجزائر ، عراق اور لبنان کی مخالفت کے باوجود عرب لیگ نے شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیارارسال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عرب لیگ کے اس اقدام کو علاقہ کے لئے شدید خطرہ قراردیا جارہا ہے۔ دوحہ میں عرب لیگ کاسالانہ سربراہی اجلاس ہوا جس میں الجزائر ، عراق اور لبنان کے علاوہ عرب لیگ کے دیگر رکن ممالک نے شامی عوام اور حکومت کے خلاف برسر پیکار دہشت گردوں کو ہتھیاروں سمیت تمام وسائل مہیا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں شام کے القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو عرب لیگ کی نشست دینے کی بھی منظوری دی گئی اورکہا گیا کہ نئی حکومت کی تشکیل تک شامی دہشت گردوں کے رہنما عرب لیگ کے رکن رہیں گے۔ واضح رہے کہ عراق ، الجزآئر اور لبنان نے عرب لیگ کے اس اقدام کو عرب لیگ کے قوانین کی واضح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب لیگ علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے اور مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ایسے اقدامات انجام دے رہی ہے۔ عرب لیگ کا اسرائيل کے لئے نرم گوشہ اور شامی عوام کے خلاف معاندانہ کارروائی عرب لیگ کے امریکی ایجنٹ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
Add new comment