سعودي عرب کے تاريخي اسلامي مقامات اور لائبریري کا انہدام

سعودي عرب کي علما کونسل اور فقہ اسلامي مرکز کے ارکان نے مکہ مکرمہ کي تاريخي لائبري جو رسول اسلام کي جائے ولادت بھي ہے اور دوسرے اسلامي آثار کو منہدم کرنے کي بابت سعودي حکومت کو س‍خت خبردار کيا ہے-
: سعودي عرب کي علما کونسل اور فقہ اسلامي مرکز کے رکن عبدالوہاب ابوسليمان نے العالم ٹيلي ويژن سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم شريف کي توسيع اور تعمير نو کي آڑ ميں تاريخي اسلامي مقامات اور لائبریري کے انہدام سے گريز کيا جائے - انہوں نے مکہ مکرمہ کي لائبري کے انہدام کو اسلامي تاريخ کے سب سے اہم اثر کو ختم کرنے کے مترادف قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ساري دنيا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھيس پہنچے گي
- انہوں نے کہا کہ آل سعود حکومت کے اس اقدام کے خلاف عالم اسلام ميں شديد ردعمل سامنے آئے گا - انہوں نے مکہ مکرمہ کي لائبريري اور اسکي تاريخي اہميت کو محفوظ بنانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ يہ وہ جگہ جہاں آنحضور صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اس دنيا ميں تشريف لائے تھے لہذا اس جگہ کو عالمي حثيت دينے کي ضرورت ہے تا کہ اس کي علمي اور تاريخي اہميت ساري دنيا پر واضح ہوسکے.

Add new comment