عالمی سامراج،ایرانی ذرائع ابلاغ سے خوفزدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ ایران کے ٹی وی چینلوں پر پابندی میڈیا کے میدان میں عالمی سامراج کی کمزوری اور ناتوانی کی علامت ہے۔

اسماعیل کوثری نے کہا کہ عالمی سامراج کے پاس اپنے تمام تر وسائل کے باوجود دنیا والوں کے لئے کوئی منطقی بات نہیں ہے اس لئے وہ ایران کے چند ٹی وی چینلوں سے بھی خوف زدہ ہے اور ان پر پابندیاں لگا کر دنیا والوں تک ان کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتا ہے۔

Add new comment