کراچی میں طالبان کے امیر سمیت 5 بڑے دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہرکراچی میں پولیس نے آج انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے اہم آپریشن کیا، عباس ٹاوٴن دھماکے میں ملوث کالعدم دہشت گردتحریک طالبان کراچی کے امیر شیرعالم محسود سمیت 5 بڑے دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ پاکستان کےحساس اداروں کی اطلاعات پر کراچی کے مضافات میں گڈاپ ٹاوٴن، سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس پر واقع ایک افغان بستی پر چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم طالبان کے 2 کارکنوں منصور اور انعام اللہ کو ان کے ٹھکانوں سے گرفتار کرلیا گیا،جن کی نشاندہی پر  کالعدم تنظیم طالبان  کا ایک اور اہم رکن شیر عالم محسود جس کے ٹھکانے کی طرف پہنچانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ حساس اداروں کے مخبروں نے بھی اپنا کردار بھر پور طریقے سے نبھایا اور فورسز نے کسی نقصان کے بغیر اس کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان، الآصف بم دھماکے، عباس ٹاوٴن بم دھماکے ،کراچی میں فورسز و پولیو ٹیم پر حملے اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

Add new comment