شہید استاد سبط جعفر زیدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
شہید استاد سبط جعفر زیدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ شہید نے ورثا میں ایک بیٹا دو بیٹیاں اور انکی اہلیہ شامل ہیں. شیعہ علما کونسل پاکستان نے سبط جعفر کی شہادت کو عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شاعر اہل بیت پروفیسر سبط جعفر کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو عملاً دہشتگردوں اور قانون شکنوں کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک بھر میں وکیل، جج، ڈاکٹر، پروفیسر اور سرکاری آفیسرز کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔قانون کی حکمرانی یا حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ۔انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اور جاری قتل عام سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پاکستان پر عملاً دہشتگردی کا راج ہے۔
Add new comment