جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے ، علامہ سید ساجد علی نقوی
سابق حکومت سے بہت مایوسی ہوئی، اس حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے، اگر انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی جاتی تو ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں نہ آتا۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل لاہور کے صدر آصف علی زیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پورے ملک کے عوام پریشان ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ملک میں امن قائم ہو مگر سابق حکومت نے عوام کے اس مطالبہ پر کارروائی نہیں کی، کوئٹہ اور کراچی میں امن کے قیام کے لئے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا، کراچی اور کوئٹہ میں اہل تشیع کے افراد کو چن چن کر شھید کیا گیا، ان کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی اور نہ ملک کو استحکام مل سکتا، جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے۔
Add new comment