حکومت پاکستان شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے ،محمود احمدی نژاد
صدر جمہوری اسلامی ایران محمود احمدی نژادنے پاکستانی حکومت اور اعلیٰ حکام سے پاکستان بھر میں شیعہ شہریوں پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
پاکستان بھر میں جاری شیعہ نسل کشی پرصدر جمہوری اسلامی ایران محمود احمدی نژادکے ردِ عمل کا اظہار انکی آفیشل ویب سائٹ پر اتوار کے روز شائع کیا گیا ہے ۔
شیعت نیوز کے مطابق مذمتی بیان میں صدر جمہوری اسلامی ایران محمود احمدی نژادنے دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ جانے والے شیعیان پاکستان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کے متعلقہ حکومتی اداروں سے ان ہشت گرد کاروائیوں میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
الصبح ایرانی مجلس شوریٰ کے تمام 234ارکان نے پاکستان بھر میں جاری شیعہ شہریوں کے قتل عام پر اپنا مشترکہ مذمتی بیان بھی جاری کیا ہے ۔
ان بیان میں اراکینِ مجلس شوریٰ کا کہنا ہے کہ دشمن کا مقصد صرف اہل اسلام کے درمیان تفرقہ ایجادکر نا ہے ۔ اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے استعماری قوتیں پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ۔
تکفیری مسلّح دہشت گردوں کے پاکستانی شیعہ آبادی پر حملے گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہیں ۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں کرم ایجنسی و دیگر میں نومبر 2007میں سینکڑوں بیگناہ قبائلی شیعہ مارے جا چکے ہیں ۔
جبکے پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مذہبی اجتماعات کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔
Add new comment