مصر میں امریکہ مخالف مظاہرہ
مصر کے اسکندریہ میں سینکڑوں شہریوں نے اپنے ملک کے معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
"المصری الیوم" خبری ویب سائٹ کی آجکی رپورٹ کے مطابق اسکندریہ میں سینکڑوں عوام نے امریکی سفیر آن پٹرسن کے دورے کے موقع پر صوبے کے مرکزی لائبریری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں کئی سیاسی کارکن بھی شریک تھے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے صہیونی حکومت کی حمایت پر مبنی امریکی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مسجدالاقصی ،مسلمانوں کی ہے اور اس اسلامی مسجد سے متعلق صہیونیوں کو کوئی حق نہیں ہے۔
مظاہرین نے اسی طرح فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق پر بھی تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اپنی آبائی سرزمین کو واپس جانا، فلسطینیوں کا مسلمہ حق ہے۔
Add new comment